منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب دھکے نہیں کھانے پڑیں گے نہ قطاروں میں لگنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے رہائشیوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس کیلئے قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اب وہ گھر بیٹھے باآسانی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ہے، انٹرنیشنل  لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد یا جن کے پاس سندھ کا لائسنس ہے وہ بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

- Advertisement -

پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس سندھ کی ایپ پراپلائی کیا جاسکتا ہے، لرننگ لائسنس حصول کے بیالیس دن بعد مستقل یا پکا لائسنس مل جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کیلئے ایپ کو شروع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا نئی سروس شہریوں کو لرننگ لائسنس، اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، بین الاقوامی اجازت نامے صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس سندھ کے درست ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس خدمات کو جدید بنانے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کراچی پولیس چیف کو شہر میں ’ماڈل‘ تھانے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے کہا آن لائن سروس کراچی کے ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، امید ہے کہ یہ نظام لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر کام کا بوجھ کم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں