منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

دائر درخواست میں سندھ حکومت ،ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی ، پی ایم سی اور ایف آئی اے کوفریق بنایا گیا۔

- Advertisement -

وکیل درخواست گزار نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہوا تھا، ٹیسٹ سے قبل ہی پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوچکا تھا۔

مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 200 میں سے 160 سے زائد سوالات سوشل میڈیا پر تھے، استدعا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اور داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونےکی تحقیقات جےآئی ٹی سےکرائی جائے۔

یاد رہے کراچی میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

طلبا نے کہا تھا ایم ڈی کیٹ کے تقریباً سوالات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ ایک جیسا ہی تھا، ٹیسٹ کومسترد کرتے ہیں، پرچہ ہرسال امتحان سے ایک رات قبل آؤٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔

طلبا نے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات، ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارواسلوک کےباعث متعددطلباٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں