پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔

بالی ووڈ کے فلمی ایوارڈ آئیفا کی تقریب کے دوران یو اے ای میں اداکارہ اروشی روٹیلا سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے فاسٹ بولر کا نام لیا۔

تقریب کے دوران اروشی سے پوچھا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں آپ کا کونسا پسندیدہ کھلاڑی ہے؟

- Advertisement -

جواب میں اروشی روٹیلا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی ہے، نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر ہے۔

واضح رہے اروشی ماضی میں بھی نسیم شاہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں رہ چکی ہیں۔

2023 میں اروشی نے  ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی تھی۔

اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبار کباد بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ اروشی روٹیلا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اس سے قبل بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے متعلق بھی ان کے بیانات وائرل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں