پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

ارچنا پورن سنگھ نے کپل شرما شو کی رونگٹے کھڑے کردینے والی حقیقت بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کی اہم رکن ارچنا پورن سنگھ نے مشہور شو کے حوالے سے رونگٹے کھڑا کردینے والا انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیرئیر کا ایک دل دہلا دینے والا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ایک بار اپنی ساس کی موت کا علم ہونے کے باوجود کامیڈی شو کے سیٹ پر ہنسنے کا عمل جاری رکھنا پڑا تھا جو ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔

ایک انٹرویو میں ارچنا نے کہا کہ انھوں نے محسوس کیا کہ انھیں اپنے پیشہ ورانہ وعدوں کا احترام کرنا ہوگا اور ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری کو ترجیح دینا ہوگی۔

- Advertisement -

ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ میں نے تقریباً وہ قسط مکمل کر لی تھی اسی دوران مجھے اپنی ساس کی موت کی خبر ملی، اس لیے میں نے فوراً کہا کہ مجھے جانا ہے، لیکن ساتھ ہی مجھے معلوم تھا کہ مجھے اس قسط کو مکمل کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ شو کی ٹیم نے مجھے وہاں بیٹھنے اور ہنسنے کو کہا اور شو کے ارکان نے مجھے یہ بھی بتایا کہ جہاں کوئی لطیفہ ہوگا وہ اسکی ایڈیٹنگ کردیں گے۔

ارچنا نے مزید کہا کہ اب تصور کریں کہ میرے دماغ میں کیا چل رہا تھا، میری ساس ابھی فوت ہوئی ہیں میں کیسے ہنستی؟ مجھے نہیں معلوم اس صنعت میں 30-40 سال ہو چکے ہیں، تاہم آپ جانتے ہیں کہ پروڈیوسر کا پیسہ داؤ پر لگا ہوا ہے اس لیے آپ کام کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں