اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنادیا گیا، امریکا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کے ایڈوائزر جیک سلیوان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنادیا۔

نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

جیک سلیوان نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی نیوی کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنادیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی حکام سے جوابی ردعمل کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل فائر کیے جس میں متعدد میزائل نشانے پر لگنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے اسرائیل پر 400 میزائل داغے گئے ہیں اور ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی آئرن ڈوم حملہ روکنے میں ناکام رہا ہے اور متعدد ایرانی میزائل نشانے پر جا لگے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں