اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، نیتن یاہو کا رد عمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر رات کے وقت سینکڑوں میزائلوں سے حملہ کیا مگر دنیا کے سب سے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم کی بدولت ایران کا حملہ ناکام ہوا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بنائے ہوئے اصول پر قائم رہیں گے کہ جو بھی ہم پر حملہ آور ہوگا ہم اس پر حملہ کردیں گے۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز اور شہریوں کو حملے کی ناکامی پر مبارکباد پیش کی جبکہ ایرانی حملہ ناکام کرنے میں مدد کرنے پر امریکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، وہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے دفاع کیلئے اور دشمن کو جواب دینے کیلئے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھر جواب دیا جائے گا، اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دو ماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔

ایران میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، ایرانی حملے میں غزہ اور لبنان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں