جیکی چن کی ایکشن سےبھرپورفلم پولیس اسٹوری دوہزارتیرہ ایک ہفتے میں پینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر کے چائینیز باکس آفس پر وکٹری اسٹینڈ پر آگئی۔
مارشل آرٹ اور ایکشن فلموں میں خداداد صلاحیتوں کے حامل لاکھوں شائقین فلم کے دلوں کی دھڑکن، لیجنڈری اداکار جیکی چن نے چائینیز باکس آفس پرتہلکہ مچا دیا ہے، جن کی ایکشن سے بھرپور فلم پولیس اسٹوری دو ہزارتیرہ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ایک چینی انٹرپول پولیس افسرپرفلمائی گئی، ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہیرو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار رہتا ہے جو اغوا کے ایک مقدمے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
چائینیزباکس آفس پرپہلےہی ہفتےپینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کرنے پر فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کامیابی پر خوش ہیں، دوسری جانب جیکی چن کا کہنا ہے کہ پہلے کی نسبت وہ فلم میں ایک منفرد کردار کے ساتھ پیش ہوئے، فلم میں انہوں نے ایک سنجیدہ کردار ادا کیا جو یقیناً دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔