جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایرانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا سفارت کاری ناکام ہو چکی ہے، اسرائیل جذبہ خیر سگالی کو نہیں سمجھتا، وہ اسے کمزوری سمجھ کر استعمال کرتا ہے، اسرائیل کی قابض حکومت خطے کو ایک ایسی تباہی کے دہانے پر دھکیل رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، انھوں نے مطالبہ کیا سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوانے میں کردار ادا کرے۔

- Advertisement -

اجلاس میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آ پہنچا ہے، مشرق وسطیٰ میں بھڑکتی آگ آتش فشاں کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا لبنان میں داخل ہونا لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، اجلاس میں روس کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں