جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف و تشدد سے آزاد زندگی کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جاری بیان میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں تمام فریقین امن کوترجیح دیں، اسرائیل نےبین الاقوامی قانون اوریواین چارٹرکی خلاف ورزی کی اور اسرائیلی اقدامات کے نتیجےمیں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ نسل کشی سے علاقائی امن و سلامتی خطرے میں ڈال دیا اور لبنان پر حالیہ حملے نے کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بے گناہ شہریوں کی زندگیاں متاثرہورہی ہیں، فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف و تشدد سے آزاد زندگی کے مستحق ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کیلئےانتہائی ضروری ہےکہ وہ پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری کو صورتحال کو کم کرنے کیلئے تیزی سے کارروائی کرنا چاہیے ساتھ ہی بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرنے پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

انھوں نے کہا پاکستان سلامتی کونسل سے لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کامطالبہ کرتاہے اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے مطالبے کا بھی اعادہ کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں