حیدرآباد میں دوران ڈلیوری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زچگی کیلئے لائی گئی خاتون ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگئی۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے آپریشن کرنے والی دو ڈاکٹرز میں سے ایک کو گرفتار کیا لیکن گرفتاری ظاہر نہیں کی۔
دوسری جانب ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق جان بحق خاتون کمسن بچے کی ماں تھی اور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے موت ہوگئی۔