گھر میں گولی چلنے سے زخمی ہونے والے بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا واقعے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا بدھ کی صبح اپنے شوہر سے ملنے ممبئی کے کیئرٹیکر اسپتال پہنچیں جہاں سے ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں سنیتا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ گوندا کی طبیعت اب بہتر ہے، آج اُنہیں نارمل وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔
View this post on Instagram
سنیتا کا کہنا تھا کہ گووندا کل کی نسبت کافی بہتر ہیں جلد ہی انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، سب کی دعاؤں سے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
سنیتا نے کہا کہ میں فینز کو بتانا چاہتی ہوں کہ گھبرائیں نہیں، گوندا آپ سب کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہیں، چند مہینوں بعد وہ دوبارہ ڈانس کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ 60 سالہ اداکار اپنی ہی غلطی سے چلی گولی سے زخمی ہوگئے تھے۔