اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

کالج کی 4 طالبات پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : گرلز ڈگری کالج چاندنی چوک کی سیکنڈ ائیر کی چار طالبات کے غائب ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس نے کالج کی سی سی ٹی وی اور دیگر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے گرلز ڈگری کالج چاندنی چوک کی بی ایس اکنامکس اور سیکنڈ ائیر کی چار طالبات مبینہ طورپراغوا ہو گئیں۔

یہ طالبات گھر سے تیار ہو کر کالج آئیں لیکن گھر واپس نہ پہنچنے پر والدین نے تلاش شروع کر دی لیکن طالبات نہ مل سکیں۔

- Advertisement -

پولیس نے بھی رات بھر طالبات کے اغواء کا معاملہ دبائے رکھا تاہم رات گئے محمدی کالونی کی رہائشی بی ایس کی طالبات کے اغوا کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے لیکن فیصل ٹاؤن کی رہائشی سیکنڈ ائیر کی دو طالبات کے اغوا کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو۔سکا۔

تھانہ اربن ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ ان دو بچیوں کے والدین کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

دوسری طرف پولیس نے محمدی کالونی کی مغوی بچیوں کے گھر میں استعمال ہونے والے تمام موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیے جبکہ کالج انتظامیہ سے سی سی ٹی وی اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے جس پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

پولیس تھانہ اربن ایریا کا کہنا ہے کہ بچیوں کے اغواء کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں