جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ایم کیوایم بھی کے الیکٹرک کیخلاف میدان میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم  نے کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی اور کہا کے الیکٹرک ریاست کے اندر ریاست بنا کر بیٹھا ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، اس موقع پر ایم کیوایم کےممبرصوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے ہائیکورٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے، جو لوگ بل بھر رہےوہ بھی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں۔

عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ای اربوں ڈالر کراچی کے لوگوں سے کما چکا ہے، چند لوگ امیر بنیں گے اور ملک کےسسٹم کو خراب کریں گے ، نیپرا ہر جگہ کہہ چکا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاسکتی۔

- Advertisement -

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کے ای ریاست کے اندر ریاست بنا کر بیٹھا ہواہے۔

رہنما حسان صابر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے کے ای سے معاہدے کو کرکے لوگوں کیساتھ زیادتی کی، نیپرا نے کبھی بھی کے ای کی کسی بھی درخواست کو رد نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ صرف کراچی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کو کام کرنے دیا جا رہا ہے، ہم حکومت میں رہ کروہ کردار ادا کرتے ہیں جو اپوزیشن کو کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں