راولپنڈی : لڑکے سے زیادتی کا مرکزی ملزم واش روم کا بہانہ بنا کر پولیس حراست سے فرار ہوگیا، واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لڑکےسےزیادتی کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا، 3 ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا کہ ایک ملزم واش روم کا بہانہ بنا کر فرار ہوا۔
ملزم کے فرار ہونے پر 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں سب انسپکٹر غلام حسنین اور کانسٹیبل یزدان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی سے فرار ہوا۔