بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ ! پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایکسپورٹ سیکٹر سے اچھی خبر آگئی ، گھی اور تیل کی ایکسپورٹ سے کروڑوں ڈالر زرمبادلہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارت اور افریقی ممالک میں گھی ایکسپورٹ کرنے کے لئے مقامی کمپنیوں نے تیاریاں شروع کردیں۔

چئیرمین پاکستان و ناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عمر شیخ نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کریں گے، پابندی کے خاتمے کے لیے جلد وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صرف افغانستان کو بزریعہ سڑک گھی ایکسپورٹ کیا جارہا ہے اور سمندر کے راستے پابندی کی وجہ سے گھی ایکسپورٹ نہیں کیا جارہا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک میں موجود گھی کمپنیاں بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کما سکتی ہیں ، گھی کمپنیوں کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سیلز ٹیکس میں سیکشن 8 بی پر ہے۔

عمر ریحان شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی وجہ سے کمپنیوں کی 100 ارب روپے سے زائد رقم حکومت کے پاس پھنسی ہوئی ہے، ملک میں اس وقت 148 گھی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، ملکی ضرورت کے لیے 100 گھی ملیں بھی کافی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت صنعت شوگر انڈسٹری کی طرح ملک میں نئے گھی کارخانوں کی تعمیر کے لیے رولز اینڈ ریگولیشن بنائے، پاکستان میں گھی کی ڈیمانڈ 45 لاکھ ٹن ہے گزشتہ سال 32 لاکھ ٹن پام آئل امپورٹ کیا بقیہ ڈیمانڈ ملکی ذرائع سے پوری کی۔

چئیرمین پاکستان و ناسپتی مینوفیکچررز ایسویسی ایشن کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد ملک بھر میں گھی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا تھا تاہم ٹرن اوور ٹیکس نافذ ہونے سے گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود گھی کمپنیاں 700 ارب روپے سے زائد ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کراتی ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں