جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

مجبور نہ کریں کہ فون سے چیزیں نکال کر سامنے لاؤں، فیصل واوڈا کی بانی پی ٹی آئی کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ مجبورنہ کریں کہ فون سےچیزیں نکال کر سامنے لاؤں، ریاست کی رٹ چیلنج کریں گے تو آپ کا چیپٹرکلوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کوسیکیورٹی رسک پر لیکر آرہےہیں، غریب ملک میں بہت سے مسائل ہیں ، آپ کواپنی پڑی ہے، کےپی اورپنجاب پولیس آمنےسامنےکھڑی ہے، کیا یہ ہندوستانی پولیس ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے دورمیں بھی اچھا کام کررہی تھی، بانی پی ٹی آئی کو فیض حمید کو آرمی چیف بنانا تھا، جب فیض حمیدڈی جی آئی ایس آئی تھاتومیں نے اس وقت بھی کہا تھا غلط کررہےہیں، میں نےفیض حمید سےمتعلق بولنے پر تکالیف اٹھائی ہیں۔

- Advertisement -

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ پولیس والا مارا جاتا ہے ایک خبر چلتی ہے، فوجی بارڈر پر مارا جاتا ہے جھنڈا لگایا جاتا ہے، کیا یہ لوگ مرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں، ریاست ، سیاست اور حکومت کی بھی ایک حدود ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اچھی اور بری چیزیں ہیں، میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا، میں پھر کہہ رہاہوں بڑھکیں مارنےسے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں سیاسی کیس بنارہےہیں، کیا 190 ملین کیس میرے باپ نے بنایا ہے، کابینہ میں منع کیا تھا آپ نے پھر بھی کیا، آپ جان کرغیرقانونی کام کرنےجارہےہیں تاکہ حالات خراب ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے پیار تھا میں نے انہیں بھی روکا تھا اور میں نے بانی پی ٹی آئی کو جاتے وقت بتایا تھا گولیاں چلیں گی۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ میں موجودہ حکومت کا فین نہیں ہوں، مینڈیٹ کی بات کریں تو 2018 میں ہم نے چوری کیا آج یہاں ہوگیا، سیاست میں چوری کرپشن نارمل سی چیزہے۔

فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ آج بھی کہہ رہاہوں مروت اور لحاظ بہت ہوگیا، مجھے یہاں تک نہ لائیں کہ اپنے فون سےقوم کے آگے چیزیں رکھنی پڑیں، صورتحال کو اس نہج پر نہ لائیں کہ چیزیں آؤٹ آف کنٹرول ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی بات کرنے کیلئے آیا ہوں، گھٹیاویڈیوزکامیں قائل نہیں ہوں ،میرےفون میں بہت بھری ہوئی ہیں، میں کوشش کررہاہوں کہ قتل و غارت رک جائے لیکن ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں گے تو پھر رول مختلف ہیں۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ وقت پر پرامن احتجاج کرنا آپ کا حق ہے ، اگر میرے گھر پر میت ہوئی اور آپ ڈھول باجے لائیں تو جوتے ہی کھائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ارٹی چھوڑ گیا یا نکالا گیا ہوں تو میری زندگی تو ختم نہیں ہوگئی، ان بزدلوں جیسا نہیں جو9مئی واقعات کے بعد بال کرکے پی ٹی آئی چھوڑ گئے ، یہ جس راستے پر جارہے ہیں اپنے سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھوک رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی فرشتہ نہیں لیکن ایمان مضبوط ہے، میں آزادہوں میں غلامی کوقبول نہیں کرسکتا، 21اکتوبر کو میری تاریخ پیدائش ہے ہم سب بیٹھ کرکیک کھائیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سرحدپرہم نہیں فوجی مرتے ہیں لیکن ہم نے آج تک انھیں کیا دیا ہے، پاکستان کی ترقی اور خودمختاری کوکوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم سیاستدانوں نے فوج کی جان جانے پر کیا دیا ہے، آپ کہتے ہیں فوج قربانیاں بھی دےاور حکومت کے کام بھی کرے، آپ کہتے ہو فوج مداخلت نہ کرے، یہاں سیاستدان سب کچھ بیچنے کو تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں