جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

بڑھتا جنگی جنون اسرائیل کے گلے پڑ گیا، کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے اسرائیل کے طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس سے کم کر کے اے کر دی ہے۔

العربیہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق غزہ پر جاری مسلسل جارحیت کے بعد لبنان میں نیا جنگی محاذ کھولے جانے پر سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر عالمی ریٹنگ ایجنسی ’اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز‘ نے اسرائیل کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگA+ سے کم کر کے Aکر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایجنسی نے اسرائیلی معیشت کے لیے فیوچر آؤٹ لک کو تبدیل کر کے اسے بھی منفی کر دیا ہے اور اس کے ساتھ واضح نوٹ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ براہ راست جنگ چھڑنے کا خطرہ ظاہر ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

ایس اینڈ پی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ میں کمی اسرائیل کی معیشت اور اس کی مالیات عامہ پر اثرات کی عکاس ہے، یہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ تنازع کی ابتری کا نتیجہ ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ غزہ میں فوجی سرگرمی اور اسرائیل کی شمالی سرحد کے پار لڑائی کی شدت میں اضافہ 2025 میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ مختصر اور درمیانی مدت میں اسرائیل کا مالی خسارہ زیادہ بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دو ماہ کے دوران حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو فضائی حملوں میں شہید کیا جب کہ لبنان میں نیا جنگی محاذ کھولتے ہوئے چند روز میں سینکڑوں بے گناہوں کی زندگیاں ختم کر چکا ہے۔

ایران نے دو روز قبل اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ کیا اور اس کارروائی کو حزب اللہ اور حماس سربراہان کے قتل کا انتقام قرار دیا۔

خطے کو جہنم میں دھکیلنے والے اسرائیل نے غزہ میں مزید 51 فلسطینی شہید کر دیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں