جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مرسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدہ ہوگیا، معاہدے سے عالمی کمپنی مرسک پاکستان میں بزنس کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کا ملکی معیشت کیلئے ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مرسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بندرگاہوں اور انفرااسٹرکچر میں شراکت داری پر معاہدہ ہوا، معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر صنعت اور پاکستان کے وزیر بحری امور قیصر شیخ نے دستخط کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزارت خزانہ،صنعت وتجارت کے وزرا اورایس آئی ایف سی عہدیداران بھی موجود تھے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی۔

معاہدے سے عالمی کمپنی مرسک پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ بزنس کا آغاز کرے گی ، معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستان اور ڈنمارک کے سفرا نے کردار ادا کیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں