ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

کوہلی نے بنگالی زبان میں مہارت کا مظاہرہ کرکے مہدی حسن کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے ویرات کوہلی کو تحفہ دیا تو بھارتی بیٹر نے ان کا شکریہ بنگالی زبان میں ادا کرکے انھیں حیران کردیا۔

کانپور میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد ویرات کوہلی کو مہدی حسن کی طرف سے تحفے میں بیٹ دیا گیا جس کوہلی نے نہ صرف بخوشی قبول کیا بلکہ بنگالی میں ان کے جواب نے شائقین کے دل جیت لیے۔

یہ بیٹ مہدی حسن کی کمپنی کا تیار کردہ جسے بطور تحفہ حاصل کرنے کے بعد کوہلی نے مسکراہٹ کے ساتھ بنگالی میں کہا ’کھوب بھالو آچھے (یہ بہت اچھا ہے)، کوہلی نے مزید کہا کہ آپ سب کے لیے نیک خواہشات اسی طرح اچھا کام کرتے رہیں۔

- Advertisement -

بنگلہ دیشی کرکٹر نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی ایک بیٹ تحفے میں دیا، آل راؤنڈر نے چند دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹ کمپنی قائم کی جسے انھوں نے انھوں نے اسٹار بھارتی بلے بازوں کو تحفے میں دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں2-0 سے کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو مستحکم کیا تھا۔

کانپور ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے ڈھائی دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود، بھارت نے چنئی میں 280 رنز کی شاندار فتح کے بعد اس ٹیسٹ میچ میں بھی سات وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں