تازہ ترین

غلطی سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے والی ایپ آگئی

نیویارک :اگر آپ نے جلدی یاغصے میں کوئی غلط میسج بھیج دیا ہے تو اب اس پر پچھتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس غلطی کو سدھارنے والی ایک ایپ آگئی ہے۔

 پہلی مرتبہ امریکی کمپنی اسٹرنگز نے ایک انسٹنٹ میسیجنگ ایپ لانچ کی ہے، جو میسج کو بھیجنے کے بعد کینسل کرسکتی ہےاور یہ میسج جسے بھیجا گیا ہو اس کے فون سے ڈیلیٹ بھی کرسکتی ہے ، اس ایپ میں آپ جو چاہیں جس کے ساتھ چاہیں شیئر کریں اور جو چاہیں واپس لے لیں۔

اسٹرنگز کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ اس مفت کی ایپ سے آپ بھیجے گئے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز اپنے اور دوسروں کے فون سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کی وجہ سے جس شخص کو آپ پیغام یا تصاویر بھیجتے ہیں وہ اس کو آپ کی اجازت کے بغیر ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے۔

اس کے فیچر سے مکمل استفادہ کیلئے ضروری ہے کہ دوسرے صارف نے بھی اسے انسٹال کیا ہو کمپنی نے یہ ایپ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کیلئے لانچ کردی ہے جبکہ دیگر سسٹمز کیلئے بھی جلد متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -