جمعہ, اکتوبر 4, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کیلے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس سی او سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے اور 15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔

یاد رہے پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں