جمعہ, اکتوبر 4, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کے افغان مہاجر کیمپوں کے مہاجرین بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی جلوس میں شامل ہیں۔

اختیار ولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے افغان مہاجرین کو 5، 5 ہزار روپے دے کر احتجاج میں شرپسندی کیلیے بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا کردار ایک وزیر اعلیٰ سے ایک منشی میں تبدیل ہو چکا ہے، علی امین گنڈاپور سرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کریں گے تو منہ توڑ جواب کیلیے تیار رہیں۔

- Advertisement -

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی تسلی رکھے ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے، پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں تبدیل ہو چکی ہے، ریاست کی رٹ قائم ہے اور بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں، پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو سکتا ہے۔

اختیار ولی نے مزید کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ پاکستان کے وجود سے کھیلنے والوں کے بازو مروڑ دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں