ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس راقچی نے بیروت پہنچ کر لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی استقامت، حکومت اور ملت کی حمایت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ لبنان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ایران ہمیشہ لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

- Advertisement -

عراقچی نے اسرائیل کے مقابلے میں لبنانی استقامت کی حمایت پر زور دیا ہے

ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم دوسری علاقائی حکومتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لبنان کے لیے اپنی حمایت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں، خاص طور پر اسرائیلی حکومت کے حملے کے دوران وہ حمایت کریں۔

لبنان پر اسرائیل کے جاری حملوں کے درمیان ایرانی حکام اور مقامی میڈیا نے قبل ازیں اس دورے کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں