ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

ٹپ نہ ملنے پر نرس کی غفلت سے نومولود ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں والدین کی جانب سے ٹپ نہ ملنے پر نرس کی غفلت نے نومولود بچے کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ان کے نومولود بچے کی موت نرس کی غفلت کی وجہ سے ہوئی جس نے ان سے 5100 روپے ٹپ کا مطالبہ کیا تھا۔

سجیت نے 18 ستمبر کو اہلیہ سنجلی کو اسپتال منتقل کیا تھا، 19 ستمبر کو ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نرس جیوتی بھدوریا نے مبینہ طور پر ٹپ کے لیے 5100 روپے کا مطالبہ کیا، والدین فوری طور پر رقم کا بندوبست کرنے سے قاصر تھے، نرس نے تقریباً 40 منٹ تک بچے کو میز پر چھوڑ دیا اور اہلخانہ کو نومولود کو دینے سے انکار کیا۔

بعدازاں سجیت نے اپنے بھائی سے رقم ادھار لے کر نرس کو ادائیگی کردی لیکن اس وقت تک بچے کی حالت بگڑ چکی تھی۔

اہلخانہ کی جانب سے عملے کو نومولود کی طبیعت سے متعلق بتایا گیا جس کے بعد اسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد سوجیت نے اسپتال کے عملے کیخلاف شکایت درج کروائی اور یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔

ضلعی مجسٹریٹ انجلی کمار نے بھی چیف میڈیکل افسر کو تین رکنی انکوائری ٹیم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک نرس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں