ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

اسلامی مزاحمت عراق نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

عراق میں اسلامی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہداف پر تین میزائل داغے گئے۔

عراق میں ایران سے منسلک مسلح افواج کے چھتری تلے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مقبوضہ گولان اور تبریاس میں تین اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسلامی مزاحمت نے بیان میں مزید کہا کہ اس کی افواج نے اہداف پر ڈرون کا استعمال کیا اور حملے جمعہ کی صبح کے وقت ہوئے۔

- Advertisement -

گروپ نے "دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تیز رفتاری سے تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔ تقریباً دو ماہ میں پہلی بار، اسرائیلی فوج نے جنوبی اسرائیل میں غزہ کی سرحدی آبادیوں میں سائرن بجنے کی اطلاع دی۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق شمال میں، فائر فائٹرز بالائی گلیلی میں جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام کر رہے تھے جب لبنان سے ایک راکٹ علاقے میں گرا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں