ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں آج 4 اکتوبر کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت کمی کے بعد 3 ہزار 722 ریال ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 194 ریال ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ہزار 935 ریال ہے۔

- Advertisement -

 واضح رہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں