ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

’خیبرپختونخوا میں گورنرراج نہیں لگایا جا رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی ذرائع نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگایا جارہا اور سوشل میڈیا پر گورنر راج لگانےکی خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شہباز شریف نے آئندہ ہفتے صوبے کا دورے کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

اہم ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوص کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، صوبے کی امن کی صورتحال خراب ہے۔

’خیبرپختونخوا میں گورنرراج نہیں لگایا جا رہا‘

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اس ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کیلیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کی صورت میں دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی متعدد بار قافلوں کی صورت میں جلسے جلوس اور احتجاج کیلیے پنجاب کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں