جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جے شنکر کو خوش آمدید کہتے ہیں، وہ آئین اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیئے ہمارے احتجاج میں شامل ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت بھارت کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشیر خیبر پختونخوا کی جانب سےتکلیف دہ حرکت کوئی اورہونہیں سکتی، وہ جے شنکر کو ساتھ لیکر جائیں اور دکھائیں کہ 9 مئی کو انہوں نے کیا کیا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو حالات خراب کرتی ہے، بھارتی میڈیا اسے سراہتا ہے، پی ٹی آئی کے جو بھی ارادے ہیں اللہ کرے وہ سب کے سامنے آئیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حالات خراب کرنےمیں ملوث ہوتا ہے، بھارت کو پاکستان کااستحکام پسند نہیں، ہر وقت سازشیں کرتا رہتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کے اداروں، سالمیت کیخلاف فسادبرپاکیاہے، فساد میں شامل ہونےکیلئے اب دعوت دی جارہی ہے،جے شنکر کو 9 مئی کے کارنامے بھی دکھائیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک دشمنی کی شاید یہ آخری حد ہے، جسے یہ چھورہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں