پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

علی امین گنڈ اپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہومیں درج مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے کہا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پرعدالت پیش کیاجائے۔

عدالت نے غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس کی سماعت12 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

یاد رہے جج شائستہ کنڈی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں