ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ کم ہونے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ کم ہونے لگا ہے۔

ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد روپے پر پریشر کم ہونے لگا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط 1 ارب 2 کروڑ ڈالر بھی موصول ہو گئی۔

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 277.52 روپے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 31 پیسے کمی کے بعد 280 روپے سے نیچے آ گیا۔

- Advertisement -

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 280.15 روپے سے کم ہو کر 279.84 روپے پر آ گیا، ایک ہفتے میں یورو 3.8 9 روپے سستا ہو کر 307.22 روپے کا ہو گیا، برطانوی پاؤنڈ 6.51 روپے سستا ہو کر 366.71 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 76.08 روپے پر جب کہ سعودی ریال 74.28 روپے پر برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط 1.02 ارب ڈالر ملنے سے ذخائر بڑھ گئے ہیں، اور مجموعی ملکی ذخائر 24 جون 2022 کی بعد بلند سطح 15.98 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر بھی 16 اپریل 2022 کی بلند سطح 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں