اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

فرانس نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روک دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روک دی؟۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج ترجیح یہ ہے کہ ہم ایک سیاسی حل کی طرف لوٹیں اور ہم غزہ میں لڑنے کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر نے غزہ کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی کے بار بار مطالبات کے باوجود یہ جاری ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بات نہیں سنی جارہی، یہ تنازع نفرت کا باعث بن رہا ہے، لبنان میں کشیدگی سے بچنا بھی ترجیح ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال تقریباً 3 بلین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرتا ہے۔

مئی میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ اس کے پاس ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنے کے لیے شواہد کافی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ستمبر میں برطانیہ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی کچھ برآمدات معطل کر رہا ہے کیونکہ ہتھیار انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں، قابض فوج نےچوبیس گھنٹےمیں مزید 23 فلسطینی شہید کردیے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 41825 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں