اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’’پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ سے 80 سے 85 اہلکار زخمی ہوئے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ سے 80 سے 85 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے قافلے کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ ہوئی جس سے 80 سے 85 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے قافلوں سے افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے کہ جب بھی اہم وقت ہوتا ہے یہ انتشار پیدا کرتی ہے، ملائیشین وزیراعظم پاکستان کے دورے پر تھے ایس سی او اجلاس بھی ہورہا ہے۔

- Advertisement -

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتشار پیدا کیا، عالمی سطح پر ملک کی ساتھ کو متاثر کیا ہے، کے پی پولیس کے پاس جو شیل ہوتے ہیں وہ پی ٹی آئی احتجاج میں استعمال کیے گئے

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی آڑ میں ریاستی مشینری استعمال کی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے جواز مکمل ہے، سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی ایما پر کیا جارہا ہے۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ آئینی ترمیم پارلیمان کا حق ہے، دوتہائی اکثریت سے ممکن ہے، آئینی ترمیم کو پی ٹی آئی کی خواہشات پر نہیں روکا جاسکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت بن گئی ہے ہم کچھ بھی کہیں یہ مخالفت کریں گے، پی ٹی آئی اس وقت مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں