پسینے کی بدبو ایک ایسا مسئلہ ہے جو کافی عام ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں تاہم یہ ایک قدرتی عمل ہے اور اس کا علاج ممکن ہے۔
گرمیوں میں جسم سے آنے والے پسینے کی وجہ سے ناگوار بو آنے لگتی ہے، پسینے کی بدبو ایک خاص حد تک قابل برداشت ہوتی ہے اور آپ کے اردگرد لوگ موجود آپ سے دور بھاگتے ہیں۔
ہمارے جسم کے مختلف حصے جیسے بغلیں، گردن، ٹانگوں اور دیگر حصوں پر پسینہ آنے سے بدبو آنے لگتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے وزن، کھانے کی کوالٹی ، مشروبات اور مصالحہ جات کے استعمال کی وجہ سے جسم میں ایسے بیکٹیریا بنتے ہیں جو پسینے کی وجہ سے بو پیدا کرتے ہیں۔
زیر نظر مضمون میں جسم میں پیدا ہوانے والی بو سے نجات کے لئے آسان گھریلو نسخے بیان کیے گئے ہیں، جن پر عمل کرکے اس مسئلے پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
اس کی وجہ سے جسم میں آنے والے پسینے کو خشک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور اسے بو آنے والی جگہوں پر لگائیں، چند منٹ بعد دھولیں۔ کچھ دنوں میں بدبو آنا بند ہوجائے گی۔
سیب کا سرکہ
روئی کو سیب کے سرکے میں بھگوکر بغلوں میں لگائیں اور 10منٹ بعد دھولیں۔ اس طریقے سے بھی آپ کی بغلوں کی بو دور ہوگی، یہ نسخہ دو سے تین ہفتے تک استعمال کریں۔
لیموں کا رس
لیموں کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور بغلوں میں اس طرح رگڑیں کہ اس کا رس جلد میں رچ بس جائے۔15منٹ بعدنہالیں،یہ عمل کرنے سے آپ کی بغلوں سے دور ہونے لگے گی۔
ٹماٹر
آٹھ سے دس ٹماٹروں کا رس نکالیں اور اسے نہانے والے پانی میں ملاکرنہالیں۔اس پانی سے نہانے کی وجہ سے جسم سے خارج ہونے والی ناگوار بو ختم ہوجائے گی۔
ٹی ٹری آئل
دو سے تین قطرے ٹی ٹری آئل کے لے کر اسے ایک پانی والی بوتل میں ملائیں اور اس سپرے کو روزانہ بغلوں میں چھڑکنے سے بو دور ہونے لگے گی۔
پاﺅڈر
روزانہ نہانے کے بعد بغلوں میں کوئی بھی پاﺅڈر لگائیں، اس کی وجہ سے جسم سے آنے والاپسینہ خشک ہوتا رہے گا اور بو نہیں آئے گی۔