اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ملحقہ آئی ایٹ، نائن ٹین، فیض آباد کے مقام پر موبائل سروس بحال کردی گئی اس کے علاوہ راولپنڈی اندرون شہر کے علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کے مطابق اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹادیے گئے، مریڑ چوک، کمیٹی چوک، وارث خان روڈ سے کنٹینرز کو ہٹادیا گیا ہے، ڈبل روڈ پربھی رکاوٹیں ختم کردی گئیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بند ہے، فیض آباد اور جڑواں شہروں کو ملانے والے آئی جے پی روڈ کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے، اسی طرح اسلام آباد آباد ایکسپریس وے اور دیگر اہم پوائنٹس کھولنا بھی اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پشاور ایم ٹو موٹر وے ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، اسلام آباد لاہور ایم ون موٹروے بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، کٹی پہاڑی برہان کے مقام پر رکاوٹیں ختم کرکے راستے بحال کردیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں