اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

کتے کو مارنے پر قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کتا انسان سے جلد مانوس ہونے والا ایک وفادار جانور ہے پالتو کتے کو ہلاک کرنے پر مالک نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ تین صوبوں بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحدوں کے سنگم پر واقع موسیٰ خیل ضلع میں پیش آیا جہاں ایک پالتو کتے کو ہلاک کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

کتے کے مالک کی درخواست پر متعلقہ تھانے میں مقدم درج کیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار نے اپنے کتے کا پوسٹمارٹم کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مالک کے اپنے گھر کی جانب بڑھنے والے افراد کو دیکھ کر کتے چھوڑے تھے۔ ایک ملزم نے ان پر درانتی سے وار کیا۔

درانتی لگنے سے ایک کتا شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں