جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گورنر راج مسئلے کا حل ہے تو وفاقی حکومت فیصلہ کرے، فیصل کریم کنڈی

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت کے پی میں آگ کی ہولی کھیلی جا رہی ہے وہاں گورنر راج لگایا مرکز کی صوابدید پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں کرپشن کا راج ہے۔ اس وقت وہاں آگ کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ افغانستان سے اسلحہ لا کر دیگر شہروں میں سپلائی کیا جاتا ہے، لیکن صوبائی حکومت بے خبر ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی میں نوگو ایریاز بن چکے اور صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے اور صوبے میں گورنر راج لگانا مرکزی کی صوابدید پر ہے۔ اگر گورنر راج مسئلے کا حل ہے، تو وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی۔

- Advertisement -

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ کل ایک جتھہ آیا جو یہ دعویٰ کرتا تھا کہ ہم پُر امن ہیں لیکن کل رات ہی پولیس کا آن ڈیوٹی اہلکار شہید ہوا ہے۔ اگر پی ٹی آئی کارکنان زخمی ہوئے تھے تو کس اسپتال میں ہیں۔

فیصل کریم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 2014 میں دھرنا دے کر چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا تھا۔ اب بھی ملائیشین وزیراعظم یہاں تھے جب کہ آئندہ ہفتے ایس سی او ہونے والی ہے لیکن یہ ایک بار پھر ملک دشمن ایجنڈے کے تحت یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوا، مگر ہم نے کہا پاکستان سب سے پہلے ہے جب کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں