پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

آئی جی اسلام آباد کو کےپی اسمبلی میں آکرمعافی مانگنی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے، آئی جی اسلام آباد کو کےپی اسمبلی میں آکرمعافی مانگنی ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منظر عام پر آنے کے بعد کے پی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آئی جی اسمبلی میں آکر معافی نہیں مانگے تو جہاں ہوگا ہم بدلہ لیں گے، یہ سرکاری غنڈہ اس فلور پر آکر معافی مانگے گا، آئی جی جہاں بھی ہوگا اپنی بےعزتی کا بدلہ لیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی جی نے کےپی ہاؤس میں ابھی تک بندے بٹھائے ہوئے ہیں، اوئے آئی جی صاحب، تمہارا باپ یہاں کھڑا ہے کےپی ہاؤس میں نہیں، آئی جی سن لو، میں پوری رات اسلام آباد میں ہی تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آئی جی نے میری گرفتاری کےلیے 4 چھاپے مارے، آئی جی اسلام آباد معافی مانگیں، ورنہ ایف آئی آردرج کرائیں گے، آئی جی اسلام آباد معافی نہیں مانگے گا تو مقدمہ کرکے خود کارروائی کریں گے۔

وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ میری گاڑی، ذاتی اسلحہ اورگارڈ بھی لےکر چلے گئے، کےپی ہاؤس پر تعینات ڈی ایس پی کو بٹ مارے گئے، یہ سرکاری غنڈا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے، پاکستان کےعوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو ختم کرنے کےلیے سب اکٹھے ہوئے اور ہم پر حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی اس قوم کی جنگ لڑرہے ہیں، مجھے اپنے ہاؤس اور ارکان پر فخر ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے آئین کا تحفظ کریں گے، ایک شخص کےلیے قانون بنارہے ہیں لیکن 25 کروڑ عوام کی فکر نہیں، اس کےلیے سب کو اٹھا رہےہیں، نیا قانون بنا رہے ہیں کہ لوٹا کریسی جائز ہے۔

ہمارے لوگوں کو توڑا نہ جاتا تو کےپی اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک رکن بھی نہ ہوتا، ہم سے ہماری دو تہائی اکثریت والی حکومت چھینی گئی، ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں، کیا یہ ملک کسی کے باپ کا ہے۔

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور مجھے پہلے بھی روکا گیا تھا لیکن لاہور پہنچ گیا تھا، سنگجانی میں ایسا رستہ دیا گیا کہ ٹریفک جام ہوگیا پہنچنے میں تاخیرہوئی، اسلام آباد جلسے کےلیے ہم پر بدترین شیلنگ اور ظلم کیاگیا، ہمارے قافلے پر ہزاروں شیل برسائےگئے لیکن ہم پہنچے۔

علی امین نے کہا کہ انھیں کس چیز کا خوف ہے کیوں گھبراتے ہیں؟ کےپی ہاؤس ہمارے صوبے کی ملکیت ہے، کےپی ہاؤس پہنچے تو دھاوا بولا گیا شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ دیں وہ 9 مئی والے نہیں جو پارٹی میں ہیں وہ 9 مئی والے ہیں، پارٹی چھوڑنے والے بتائیں گے کرسی کےلیے پٹھانوں کی بے عزتی کی، جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ غیرت مند لوگ ہیں، ہماری روایت ہےبرے وقت میں چھوڑنے والا غدار اور بزدل ہوتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں بے غیرت نہیں ہوں، کسی کے گھر چھاپا مارکر ماں بہن کی بےعزتی نہیں کرسکتا، مریم میڈم سن لو، کیا پاکستان میں صرف اکیلی مریم ہی عورت رہ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یاسمین راشد 2 سال سے جیل میں ہےبیمار بھی ہے کیا وہ عورت نہیں ہے، مریم نواز کہتی ہے میرا دروازہ توڑا گیا وہ دروازہ توڑنے والا کون ہے؟ مریم نواز تم صرف بوٹ پالش کررہی ہو۔

انھوں نے کہا کہ اصلاح کرلو، ہم بار بار ظرف کا مظاہرہ کررہےہیں، ہماری جنگ جاری ہے اور مرتے دم تک لڑیں گے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے، وہ اچانک اسمبلی میں داخل ہوئے، ارکان اسمبلی نےعلی امین گنڈاپور کا پرتپاک استقبال کیا، علی امین گنڈاپور اسمبلی میں ارکان اسمبلی سے ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں