پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں غیر مسلم کا قبول اسلام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب سن کر ایک غیر مسلم شخص کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی کی تقریب میں شریک انشاد یوسف نامی ایک غیر مسلم شخص نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا، شہری انشاد یوسف کسی بھی مذہب کو نہیں مانتا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ کسی بھی ملک میں مذہبی عبادت گاہوں پر حملہ نہیں کرسکتے، اسلامی ممالک میں غیر مسلموں کی عبادت گاہیں محفوظ تصورکی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

تقریب میں موجود ایک ہندو ڈاکٹر راجیش نے مطالبہ کیا کہ آپ حکومت کو یہ مشورہ دیں کہ پاکستان میں شریعت کا نفاذ ہونا چاہیے، جس کے جواب میں ڈاکٹرذاکرنائیک کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک سمیت دنیا بھر میں اسلامی شریعہ قانون کا نفاذ ہونا چاہیے، ان شاءاللہ پوری دنیا میں خلافت آئے گی۔

ذاکر نائیک

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب لاالہ الااللہ نہیں ہے، پاکستان کا مطلب پاک جگہ ہے اور پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا ملک ہے، یہاں کے علماء ماشاءاللہ بہت اچھے ہیں لیکن لوگوں نے ان کی قدر نہیں کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ذمہ داری صرف علماء کرام کی نہیں بلکہ پوری امت کی ہے، پاکستانی لوگ امریکا سے زیادہ متاثر ہیں، یہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ حالات بہتر نہیں اس لیے امریکا جارہا ہوں، حالانکہ پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ملک ہے، اس لیے کہ پاکستان جنت میں جانے کے لیے امریکا سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو مسلمانوں نے پروان چڑھایا لیکن آج بھارتی سرکار مسلمانوں پر ظلم کرتی ہے،برطانیہ نے بھارت کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹا اور ان کو ہی بھارتی سرکار تعریفی کلمات سے نوازتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں