پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ دھماکا، 2 غیر ملکی باشندوں کی لاشیں سرد خانے منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 غیرملکی باشندوں کی لاشیں سردخانےمنتقل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ 2 غیرملکی باشندوں کی لاشیں سردخانےمنتقل کردی گئی ہے اور سرد خانےکےباہربھاری سیکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

- Advertisement -

کرائم سین کو آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے ، ممکنہ طورپرتفتیشی ٹیموں کی جانب سےدوبارہ دورہ کیاجائے گا اور دن کی روشنی میں مزید شواہد اکٹھے کیے جاسکیں گے۔

اس کے ساتھ ہی کرائم سین کے اطراف سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا اور دھماکے سے چار سے زائد گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی جبکہ کئی درختوں کو آگ لگ گئی۔

ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کوفون کرکے واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ دیںے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں