پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

کراچی ایئر پورٹ دھماکے کے ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے، وزیراعظم کی چین کو یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعےکی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونیوالے سانحے پر غمزدہ ہوں، 2چینی شہریوں کےجانی نقصان اورزخمی ہونےپرافسوس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھناؤنے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور چین کی قیادت، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی  زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ واقعےمیں ملوث افراد پاکستانی نہیں ملک دشمن ہیں، واقعےکی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چینی دوستوں کے ہر طرح کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ، چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں