پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

بھارت میں آئی آئی ٹی کھڑگپور جیسے ادارے بھی مسلمان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں آئی آئی ٹی کھڑگپور جیسے ادارے بھی مسلمان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکارکی انتہاپسندپالیسیوں نے مسلمان طلبا کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا ، بھارت میں آئی آئی ٹی کھڑگپور جیسے ادارے بھی مسلمان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نکلے۔

مکینیکل انجینئرنگ کا طالب علم فیضان 14 اکتوبر 2022 کو ہاسٹل کے کمرےمیں مردہ پایاگیا ، ادارے  نے فیضان احمد کے قتل کو خودکشی کا رنگ دے کر دبانا چاہا اور انصاف کاگلہ گھونٹنےکی کوشش کی۔

- Advertisement -

فیضان کی والدہ 2 سال سے بیٹے کے قتل کیس میں انصاف کے حصول کیلئےجدوجہدکررہی ہیں ، فیضان کی والدہ کے اسرار پر کلکتہ ہائیکورٹ نے مئی2023 میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم جاری کیا۔

دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹس سے ثابت ہوا فیضان کی والدہ کادعویٰ درست تھا کہ فیضان احمد کی موت ایک قتل تھا، قاتلوں میں 5 طلبا اور پروفیسرز شامل ہیں۔

آئی آئی ٹی کھڑگپور کی انتظامیہ اس قتل کو خودکشی ظاہرکرکے اصل حقائق کوچھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں