بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

ممبئی میں پہلی زیرزمین میٹرو ٹرین کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلمی صنعت کی آماجگاہ ممبئی میں پہلی زیرزمین میٹرو ٹرین کا آغاز کردیا گیا،اس موقع پر شہری ٹرین میں سفر کرنے کے لیے پُرجوش نظر آئے۔

عوام کے لیے زیر زمین میٹرو 3 ایکوا لائن کا آغاز پیر کی صبح 11 بجے کیا گیا، کئی افراد وقت سے کافی پہلے ہی ٹکٹ خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، تاہم ممبئی کی پہلی زیرزمین میٹرو کا پہلا ٹکٹ 2 سالہ بچی نے لیا۔

میٹرو کے لانچ ہونے پر عوا کی کافی بڑی تعداد اس میں سفر کرنے کے لیے امڈ آئی، کئی لوگوں نے صرف تجرباتی طور پر زیرزمین ٹرین کا سفر کیا۔

- Advertisement -

میٹرو ٹرین کی ہر بوگی میں کم از کم 2500 افراد سفر کرسکتے ہیں، ممبئی میٹرو ٹرین کارپوریشن کے مطابق پیر کو شام 6 بجے تک تقریب 8 ہزار 532 لوگوں نے میٹرو سے استفادہ حاصل کیا۔

میٹرو میں سفر کرنے والی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے بس کے ذریعے جاب سے آنے میں تقریباً 2 گ گھنٹے لگتے تھے لیکن میٹرو کے ذریعہ وہ صرف آدھے گھنٹے میں گھر پہنچ گئی۔

مودی حکومت نے اس منصوبے کو الیکشن کے پیش نظر شروع تو کردیا ہے لیکن 10 میں سے زیادہ تر اسٹیشنوں پر کچھ نہ کچھ کام باقی ہے جس کے باعث کئی ایسکیلیٹر بند پڑے تھے اور لوگوں کو کافی چلنا پڑا۔

مسافر درشن کرکیرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مرول اسٹیشن پر اگر مسافروں کو پیدل جانا ہو تو تقریباً 100 سڑھیاں اترنا ہوں گی، اسی طرح چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ جانے کیلئے میٹرو استعمال کرنے والوں کو کافی پیدل چلنا پڑے گا۔

ممبئی میں ایکوا لائن میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ بھی دستیاب ہے جبکہ معذور افراد کیلئے اسٹیشنوں پر وہیل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

میٹرو کی تمام ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ خواتین اور مردوں کے بیت الخلا میں بچوں کے ڈائپر بدلنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو میٹرو 3 کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا لیکن عوام کیلئے اسے پیر کو صبح 11 بجے شروع کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں