جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

چشمہ پہننے سے چہرے پر پڑنے والے نشانات کیسے دور ہوں ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ چشمہ پہننے سے آنکھ اور ناک کے نیچے نشانات پڑ جاتے ہیں جس سے چہرہ بدنما نظر آتا ہے۔

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ ہونے لگا ہے جس کے منفی نتائج بھی سامنے آتے ہیں جن میں سرفہرست آنکھوں کی بینائی متاثر ہونا ہے، ایسے میں انسان کو چشمہ پہننے کی ضرورت پڑتی ہے۔

چشمہ پہننے سے چہرے پر پڑنے والے ان نشانات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے قدرتی طریقے بھی ہیں جنہیں اپنا کر ان نشانات کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

dark spots

زیر نظر مضمون میں ان طریقوں اور ٹوٹکوں سے متعلق تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جو آپ کو اس مشکل سے نجات دلادیں گے۔

ایلو ویرا جیل:

وکی ہاؤ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر وقت چشمہ پہننے سے آنکھوں اور ناک کے نیچے گہرے نشانات پڑ جاتے ہیں۔ ایلو ویرا جیل ان نشانات کو دور کرنے میں زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ایلو ویرا جیل لیں اور اسے نشانات پر لگائیں اور چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ آپ اسے دن یا رات کسی بھی وقت لگا سکتے ہیں۔

آلو کا پیسٹ :

آلو کا پیسٹ چشمہ پہننے کی وجہ سے پڑنے والے ناک کے سیاہ حلقوں اور دھبوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے آلو کو چھیل کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا دیں۔ اس پیسٹ کو چشمہ کے نشان پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اسے روزانہ لگانے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔

کھیرا :

تازہ کھیرا ناک اور آنکھوں سے چشمہ کے داغ دور کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک کھیرے کو موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور کچھ دیر فریج میں ٹھنڈا کریں۔ اس کے بعد ان ٹکڑوں کو نکال لیں۔ اب اسے کچھ دیر کے لیے نشان والی جگہ پر رکھیں۔ کچھ دن لگاتار ایسا کرنے سے فرق نظر آئے گا۔

پودینہ اور لیموں :

لیموں کا رس آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو بھی دور کرتا ہے۔ اس کے لیے 1-2لیموں کا رس لیں اور اس میں پودینہ ڈالیں۔ پھر اس مرکب کو نشان والی جگہ پر لگائیں۔ تقریباً 20منٹ بعد اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ تقریباً ایک ہفتے تک ایسا کرنے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

glasses

بادام کا تیل :

ہمیشہ چشمہ پہننے سے ہونے والے دھبوں اور نشانات کو دور کرنے کے لیے آپ بادام کا تیل بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بادام کا تیل لینا ہوگا اور اسے متاثرہ جگہ پر لگانا ہوگا۔ یہ تیل رات کو استعمال کرنا بہتر ہے۔ ایسا کرنا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

عرق گلاب :

سرکہ میں عرق گلاب ملا کر متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔ اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں سیاہ حلقے کم ہونا شروع ہو جائیں گے اور چہرہ بھی خوبصورت ہو جائے گا۔

ایپل سائیڈر سرکہ :

سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر پینے سے آنکھوں کے نشانات اور سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اسے لگانے کے لیے روئی کا ایک ٹکڑا لیں، اسے سرکہ میں بھگو کر سیاہ حلقوں اور نشانوں پر لگائیں۔ فرق چند دنوں میں نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں