بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئےاقدامات کے ثمرات سامنے آناشروع ہوگئے ہیں، ذرمبادلہ کے ذخائر10.7ارب ڈالرتک پہنچ گئے، اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے، آنےوالےدنوں میں مہنگائی مزیدکم ہوگی۔

- Advertisement -

انھوں بتایا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سےروپےکی قدربھی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی ہےمزیدبھی کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی میں اضافےکی شرح6.9 فیصدپرآگئی ہے اور عوام کو مزید ریلیف کیلئےآئی پی پیز سے بات چیت ہورہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو تین ہفتوں میں حکومت نے درآمدات میں کمی کی ہے تاکہ ریٹس میں کمی ہوسکے، اس سے شرح سود میں کمی آئی ہے اور مزید کمی آتی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں