اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں احتجاج سے یومیہ ملکی معیشت کو نقصان کی تفصیلات بتادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباربندہونےسےمعیشت کو بہت نقصان ہوتاہے، ہڑتالوں کےملکی معیشت پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں محنت سےمعاشی استحکام لائے ہیں ، جب بھی کہیں احتجاج ہوتاہےاس کے سنجیدہ اثرات ہوتےہیں، گزشتہ 3،4روزمیں احتجاج کی وجہ سے8لاکھ لوگ اسلام آباد میں متاثرہوئے۔
انھوں نے کہا کہ احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، بیٹھ کربات کریں اورمسائل حل کریں، دکانیں اوربازاربندنہ کرائیں، بڑا معاشی نقصان ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید بتایا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے 190 ارب روپے روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہوا، ہڑتال یا احتجاج کی وجہ سے بہت سے شعبے متاثر ہوتے ہیں، جولوگ ہڑتال یااحتجاج کی کال دیتےہیں وہ بھی سوچیں کیا نقصان ہوتے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ دھماکے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، چینی شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا، چینی بھائیوں کےجانی نقصان کاتخمینہ نہیں لگایاجاسکتا، چین نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کابھرپورساتھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی کال پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کیا اور اس دوران 3 روز تک راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔