اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

لبنان: اقوام متحدہ کی امن فورس کو بھی اسرائیلی فوج سے خطرات لاحق

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی لبنان کے علاقے مارون الراس میں ماہرین کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اقوام متحدہ کے امن مشن بیس کے قریب بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کو دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سامنے آنے والی تصاویر میں 40 فوجی گاڑیوں کو اقوام متحدہ کی فورسز (یونفیل) کے ہیڈکوارٹر کے ارد گرد دیکھا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے اس علاقے میں فوجی نقل و حرکت کیلیے نئی سڑک کو تعمیر کیا گیا ہے، یونفیل کے بیس کے قریب زمین کو بھی ہموار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت پر یونفیل کے جوانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے مارون الراس کے جنوب مشرق میں لبنانی سرزمین کے اندر یونفیل کی چوکی کے قریب مورچے سنبھالے ہوئے ہیں، جو آئرش امن مشن کے بیس سے چند میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

یونفیل کا کہنا ہے کہ امن مشن کے جوانوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا کسی صورت قبول نہیں، کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے لنبان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہد سربراہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نتین یاہو نے لبنان کے عوام کیلیے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کے جانشین اور ان کے متبادل سب کو قتل کر دیا۔

اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا

نیتن یاہو نے کہا کہ آج حزب اللہ پہلے کے مقابلے میں کمزور ہوگئی، اب لبنانی عوام ایک اہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا انتخاب ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس لے سکتے ہیں اور اسے امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں