بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

نادر شفیع ڈار کو مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن مقرر کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت نے نادر شفیع ڈار کو مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نادر شفیع ڈار کو تین سال کی مدت کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

وزارت ہوا بازی نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ نادر شفیع ڈار قائم مقام ڈی جی سی اے اے کے طور خدمات انجام دے رہے تھے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان کو بطور ڈی جی سی اے اے مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

- Advertisement -

نادر شفیع ڈار سول ایوی ایشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

دریں اثنا، ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادرشفیع نے ملک کے چھوٹے شہریوں سے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر بھی سنائی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک نجی ایئر لائن چھوٹے طیاروں سے سکھر، ملتان اور دیگر شہروں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

انھوں نے کہا اس آپریشن میں چالیس سے پچاس نشستوں کے حامل طیارے استعمال کیے جائیں گے، یہ پروازیں سکھر، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوادراور دیگر چھوٹے شہروں کے لیے آپریٹ ہوں گی، اور سال 2025 کی دوسری سہ ماہی تک ان شہروں کے لیے پروازوں کا اغاز ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں