بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کا ڈرافٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئینی ترامیم کا ڈرافٹ منظرعام پرلانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی کہ ترامیم کا ڈرافٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پراپلوڈکرنےکا حکم دیں۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے آئینی ترامیم کا ڈرافٹ منظر عام پر لانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 18ویں آئینی ترمیم میں بھی عوامی رائے لی گئی ، موجودہ ترامیم میں بھی پبلک ایٹ لارج کو رائے دینےکا حق ملناچاہیے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہنا تھا کہ ایک دن میں  ترامیم پاس کرانا جمہوری اورپارلیمانی اصولوں کی نفی ہے، قومی اسمبلی کے قوانین بھی کسی مجوزہ قانون سازی کوآفیشل گزٹ میں پبلش کرنے کا کہتے ہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کو ترامیم پر رائے دینے کیلئے 8 ہفتے کا وقت ملناچاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو مجوزہ ترامیم بل آفیشل گزٹ میں شائع کرنےکی ہدایت دیں اور ترامیم کا ڈرافٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں