بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

بھارت میں مہندی لگانا بھی جرم بنا دیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اتنے عروج پر جا پہنچی ہے کہ اب وہاں مہندی لگانے کو بھی مذہب میں تقسیم اور جرم بنا دیا گیا ہے۔

مہندی ہمارے خطے بالخصوص برصغیر پاک وہند میں خواتین کے بناؤ سنگھار کا اہم جزو ہے۔ شادی بیاہ ہو یا تہوار یا پھر خوشی کی کوئی تقریب خواتین کی اکثری اپنے ہاتھوں اور پیروں کو مہندی سے سجاتی ہیں۔ تاہم مودی کے انتہا پسند بھارت میں اب مہندی لگانا بھی لگتا ہے کہ جرم بنایا جا رہا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں اب تک نام اور شناخت کا تنازع صرف کھانے پینے کی حد تک تھا لیکن اب انتہا پسند اسے مہندی جیسے خواتین کے مشترکہ سنگھار تک لے آئے ہیں اور اب اتر پردیش میں مہندی لگانے والوں کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے میرٹھ میں اب تہواروں کے دوران مہندی لگانے والوں کو اپنی شناخت ظاہر کرنی ہوگی اور نام کی تختیاں لگانی ہوں گی۔ اس بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے میرٹھ میں بینر بھی لگائے گئے ہیں۔

میرٹھ کے کینٹ علاقے میں بالاجی مندر کے باہر ایک بڑا بینر لگا ہے جس پر درج ہے کہ ہندو تہواروں پر شناخت دیکھ کر مہندی لگوائیں اور بہن، بیٹی کو بچائیں۔

اس متنازع بینر پر نہ صرف یو پی بلکہ پورے بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور یہ بینر پورے میرٹھ میں اور سوشل میڈیا پر بھی نظر آرہا ہے۔

یہ متنازع بینر لگانے والے مہندر داس مہاراج نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ کھانے فروخت کرنے والوں کی طرح مہندی بیچنے اور لگانے والوں کو بھی نام اور شناخت ظاہر کرنے کا پابندی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں