بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’خون اب تک آنسوؤں کی طرح بہایا جا رہا ہے‘، پوپ فرانسس کی عالمی طاقتوں پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

پوپ فرانسس نے اسرائیل حماس جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر تنازع ختم نہ کرانے پر عالمی طاقتوں کی ناکام سفارتکاری پر کڑی تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس تنازع کا ایک سال مکمل ہونے پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات ختم کرانے کے لیے عالمی طاقتوں کی سفارت کاری میں ’شرمناک‘ نااہلی پر کڑی تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر روم سے کیتھولک عیسائیوں کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک سال پہلے نفرت کو ابھارا گیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی جنگ کے المیے کو ختم کرانے میں ناکامی بین الاقوامی برادری اور طاقتور ترین ممالک کی ’شرمناک‘ نا اہلی ہے۔

- Advertisement -

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے اپنے خط میں غزہ میں ہونے والے انسانی المیے کا ذکر ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے کہ ’ابھی تک خون آنسوؤں کی طرح بہایا جا رہا ہے اور انتقام کی خواہش کے ساتھ ساتھ غصے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے بہت کم لوگ اس بات کی پروا کر رہے ہیں کہ بات چیت اور امن کے لیے کس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور کیا سب سے زیادہ مطلوب ہے۔

پوپ نے خط میں لکھا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں جنگی جنون کا شکار ہر مذہب کے افراد کے قریب اور ان کے ساتھ ہوں۔‘

انہوں نے کہا ’میں ان کے ساتھ ہوں، جن کی کوئی آواز نہیں سنتا، تمام تر منصوبوں اور حکمت عملیوں کے باوجود جنگ کی تباہ کاریوں کا شکار ہونے والوں کی کوئی فکر نہیں کر رہا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں